• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو کی نسل پرست حکومت نے تقسیم کی بنیاد ڈالی، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختون خواہ سیکرٹریٹ کی طرح سندھ کے شہری علاقوں کا بھی سیکرٹریٹ قائم کیا جائے، بھٹو کی نسل پرست حکومت اور نسل پرست حکمران نےکوٹہ سسٹم لگاکر تقسیم کی بنیاد ڈالی، بھٹو کی پنجاب میں واضح اکثریت کے باوجود صرف سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرنا، نسل پرستانہ سوچ کی عکاسی تھا، کوٹہ سسٹم اور اٹھارویں ترمیم نے بے رحمانہ طریقے سے جاگیردارانہ نظام کو تقویت بخشی، اس نظام سے فائدہ ہونا ہوتا تو آج پاکستان تعلیمی میدان میں نائیجیریا سے مقابلے پر نہیں ہوتا! سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئنداور تاریخ سازہے، 50 ہزار سے زائد نوکریاں شہری سندھ کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرکے جس طرح ’’جیالوں‘‘ میں تقسیم کی جارہی تھیں، اس پر عدالتی فیصلے نے’’ذرا ٹھرو‘‘ کی مہر ثبت کردی۔ وہ پیر کو یہاں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں متحدہ کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمد فاروق ستار،نسرین جلیل، انیس احمد قائم خانی، امین الحق، اراکین قومی اور سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید