• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارب پتی سرمایہ کار سب سے بڑی کرسی میں رہے، اس وقت خاموش کیوں تھے، عطا تارڑ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ارب پتی سرمایہ کار سب سے بڑی کرسی میں رہے، اس وقت خاموش کیوں تھے، آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا جس میں پرانی ٹیپ چلائی گئی، تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو، وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے؟ انہوں نے عوام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تضادات سے بھرپور تقریریں کرنیوالے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندازو ہوتے رہے عوام سوال کرتی ہے کہ جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے،وزیراعظم، وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کئے گئے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے، ایک جانب کہتے ہیں کہ اقتدار ہماری منزل نہیں اور ساتھ ہی اپنے آپکو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں،ن لیگ جب جب اقتدار میں آئی اس نے عوام کے معیار زندگی اور ملکی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،وزیراعظم اور انکی کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتا ہوا ملک بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید