• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا اپریل کیلئے کے الیکٹرک صارفین کو 1 اعشاریہ 67 روپے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کے مہینے کے لئے فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر کے الیکٹرک صارفین کو 1.67 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ جولائی کے بل میں دینے کا اعلان کیا ہے۔بجلی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ایف سی اے یوٹیلٹیز کو متاثر کرتا ہے، اس سے قبل نیپرا نے جولائی 2023 کے لئے 1 اعشاریہ 7111 روپے اور ستمبر 2023 کے لئے 1 اعشاریہ 3946روپے فی یونٹ صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ بجلی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ایف سی اے یوٹیلٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد یہ لاگت صارفین سے وصول یاریلیف کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید