• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی سوناک کی الوداعی تقریر، اہلیہ کا ڈیڑھ لاکھ کا لباس مذاق بن گیا

کراچی ( جنگ نیوز)برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم رشی سوناک کی الوداعی تقریر کے دوران ان کی اہلیہ کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا  لباس مذاق کا نشانہ بن گیا۔ رشی سوناک نے 10 ڈائوننگ اسٹریٹ کے باہر اپنی الوداعی تقریر کی تو اس موقع پر حاجری کی نگاہیں ان کی اہلیہ اکشتا مورتی پر مرکوز تھیں جنہوں نے ایک بھارتی برانڈ کا لباس پہنا ہوا تھا۔اس لباس کی قیمت 42 ہزار ( ایک لاکھ 40 ہزارروپے )بھارتی روپوں سے کچھ زیادہ ہے۔ اس مہنگے لباس پر برطانیہ کے قومی پرچم کے تمام رنگ نیلا سرخ اور سفید ہیں اور کچھ ہی دیر میں وہ اپنے لباس سمیت آن لائن مذاق کا نشانہ بن گئیں۔
اہم خبریں سے مزید