• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ کا اعلان کردیا، شبانہ محمود بھی شامل

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نومنتخب وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں میرپور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی شبانہ محمود بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم سر کیئر نے لیبر کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر کو نائب وزیراعظم اور سیکرٹری آف سٹیٹ برائے لیولنگ اپ، ہائوسنگ اور کمیونٹیز، رچل ریووز کو چانسلر، پیٹ مک فیڈن کو چانسلر آف دی ڈچی آف لنکاسٹر، ڈیوڈ لیمی کو وزیرخارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز، یوویٹ کوپر کو وزیرداخلہ، جان ہیلی کو وزیر دفاع، شبانہ محمود کو لارڈ چانسلر اور وزیر انصاف، ویس سٹریٹنگ کو وزیر صحت اور سوشل کیئر، بریجیٹ فلپسن کو وزیرتعلیم، ایڈ ملی بینڈ کو وزیر توانائی اور نیٹ زیرو، لز کینڈال کو وزیر ورکس اینڈ پنشنز، جوناتھن رینولڈز کو بزنس اینڈ ٹریڈ سیکرٹری، پیٹر کیل کو وزیر سائنس، انوویشن اور ٹیکنالوجی، لوئس ہے کو وزیر ٹرانسپورٹ، سٹیو ریڈ وزیر ماحولیات، خوراک اور دیہی افیئرز، لیزا نینڈی کو وزیر ثقافت، میڈیا اور کھیل، ہلیری بین کو وزیر شمالی آئرلینڈ، ایان مری کو وزیر برائے سکاٹ لینڈ، جو سٹیونز کو وزیر برائے ویلز، لوسی پاول کو لارڈ پریذیڈینٹ آف دی کونسل اور قائد ایوان، بیرونس سمتھ کو لارڈ پریوی سیل اور قائد ایوان برائے دارالامراء، ایلن کیمپبیل کو دارالعوام کا چیف ویپ کے قلمدان تفویض کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید