• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس انتخابات، پرتشدد حملے، پہلی بار حساس پولنگ اسٹیشنز پر فورسز تعینات

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں انتخابات کا آخری راؤنڈ ، سیاسی مخالفین کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور جندال فورس تعینات کردی گئی ۔ فرانسیسی انتخابات کی تاریخ میں پہلی پر ا نتخابی مہم پرتشدد صورت اختیار کرگئی ، انتخابی مہم کے دوران مخالفین کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ ، پرتشدد حملوں میں درجنوں افراد زخمی، آج پولنگ کے روز متعدد پولنگ اسٹیشنوں کو احساس قرار دے پولیس اور جندال فورس تعینات کر دی گئی۔ صدر ایمانیول میکروں کی طرف سے قبل ازوقت نیشنل اسمبلی کے انتخابات نے ملک میں سیاسی فضا کشیدہ کر کے رکھ دی ، تارکین وطن مخالف جماعت آر این کو پہلے راؤنڈ میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے نتیجہ میں صدر میکروں کی جماعت کو دوسری جماعت فرنٹ پاپولر سے مفاہمت کرنی پڑی تاکہ آج کے انتخابی راؤنڈ میں آر این اور اس کے اتحادیوں کا راستہ روکا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید