• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھ جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) جولائی 2024 سے ٹیکسوں کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے ستائیس پیسے تک بڑھ جانےکا انکشاف ہوا ہے،ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی ٹیرف میں اتار چڑھائو جاری ، اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ، ذرائع کے مطابق ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےحساب سے بجلی کے ٹیرف میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق نان پرویکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف37روپے38 پیسے، ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے، ماہانہ301 سے400یونٹ تک کاٹیرف56روپے73 پیسے، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 59روپے76 پیسے، ماہانہ501 سے600 یونٹ تک کاٹیرف 61 روپے 71 پیسے ، ماہانہ601سے700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے24 پیسےاورٹیکسزکےساتھ ماہانہ700یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69روپے27 پیسےہوجائےگا۔

اہم خبریں سے مزید