• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز، قائم مقام گورنر پنجاب نے افتتاح کیا

لاہور(نمائندہ جنگ)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ سب سے بڑی تعلیمی نمائش ” دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024“ کاآغازگزشتہ روز لاہور ایکسپو سنٹر میں ہوگیا۔ قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ’ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ جنگ گروپ ہمیشہ ہی سماجی خدمت میں پیش پیش رہا ہے ۔ شہریوں کو آگہی دینا ہویا کسی سلگتے ہوئے مسئلے کی نشاندہی کرنا ہو،یا تعلیم کے میدان میں طلبہ کی رہنمائی ہو جنگ گروپ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو سے طلباء و طالبات کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے مناسب فیصلہ کرنے میں معاونت ملے گی۔ ایکسپو کوطلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور نمائش میں موجود مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی نمائش کےپہلے روزہی شرکا ء کا زبردست رش رہا، تمام تعلیمی اداروں کے سٹالز پر شہریوں کی کثیر تعداد معلومات حاصل کرتی رہی۔ نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ شہری بالخصوص طلبہ جوق در جوق نمائش میں آتے رہے ۔ تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپوآج 07جولائی کوبھی شام6بجے تک بغیر تعطل جاری رہے گی۔ ایجوکیشن ایکسپو میں پاکستان کی تمام بڑی ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیز کالجز اور فارن کنسلٹنٹ اپنے اپنے سٹال لگا رہے ہیں جن میں دی یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر گروپ آف کالجز، آئی ٹی یو، ایف سی کالج، KIPSایجوکیشن سسٹم، لاہور لیڈ یونیورسٹی، سنٹرل پنجاب یونیورسٹی، یونائیڈ چارٹرڈ سکول، نور انٹرنیشنل، یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز،ICMAP، پاک ایمز، ورچوئل یونیورسٹی، برٹش کونسل، راشد لطیف خان یونیورسٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیکن ہائوس یونیورسٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید