• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے سابق صدر کیخلاف سعودیہ سے وصول کردہ ہیروں کے زیورات خردبرد کے الزام میں فرد جرم عائد

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) برازیل کے سابق صدر جیربولسنارو کے خلاف سعودی عرب سے وصول کردہ ہیروں کے زیورات خردبرد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ سابق صدر اور ان کی اہلیہ کو سعودی حکومت نے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی مالیت کے زیورات جس میں ہیروں کا ایک ہار، ایک انگوٹھی، بیش بہا گھڑیاں اور جھمکے شامل تھے تحفے کے طور پر دیئےتھے۔ کسٹم حکام نے 2021ء میں سائو پالو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان میں سے بعض زیورات پر قبضہ کیا تھا جنہیں ایک حکومتی معاون کےتھیلےسےبرآمد کیاتھا جو سعودی دارالحکومت ریاض سے آرہا تھا۔ سپریم کورٹ کے وزیر انصاف الیگزینڈر ڈی مورائز نے اس کی تحقیقات کاحکم دیاتھا اور قراردیا تھا کہ ان میں سے بعض زیورات فروخت کردیئے گئے تھے جنہیں ڈیکلیئر نہیں کیا گیاتھا۔ سیکورٹی ذرائع نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ برازیل کی وفاقی پولیس نے بولسنارو کے خلاف منی لانڈرنگ اور زیورات کے بارے میں مجرمانہ تعلق کی پاداش میں فرد جرم عائد کردی ہے سپریم کورٹ کو اپنی کارروائی مزید بڑھانے کے لئے پولیس رپورٹ کا انتظار ہے۔ سابق صدر کے سب سے بڑے بیٹے فلیسوپوبولسنارو نے جو اس وقت سینیٹ کے رکن بھی ہیں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاہے کہ متذکرہ خبر بے حیائی اور بے شرمی کی ایک مثال ہے جو ان کے والد کو ہدف بنانے کے لئے وضع کی گئی ہے ۔ پولیس نے صدر بولسنارو کے علاوہ مزید دس افراد پر بھی فردجرم عائد کردی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے دو بولسنارو کے وکیل فریڈرک واصف اور فیسیوواجنا گارٹن ہیں۔ واصف نے ایک بیان کے ذریعے کہا ہےکہ مجھے اس کا سامنا محض اس بنا پر کرنا پڑ رہاہے کہ میں بولسنارو کے دفاع کے لئے قانونی خدمات مہیا کررہاہوں واجناگارڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس انہیں ماخوذ کرنے کے لئے کوئی شہادت پیش نہیں کرسکی۔
اہم خبریں سے مزید