• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام کل عاشورہ 17 جولائی کو ہوگا

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ آج سات جولائی بروز اتوار 30 ذو الحج ہوگی۔ محرم کا آغاز 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشورہ 17 جولائی بروز بدھ کو ہو گا۔محرم الحرم کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس گزشتہ روز ہفتہ کی شام 7 بجے ڈی سی آفس، اسکمب روڈ کوئٹہ میں چیئرمین مر کزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔ زونل اجلاسات دیگر صوبائی دارلخلافوں بشمول وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں بیک وقت منعقد ہوئے۔چیئر مین مر کزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ چاند نظر نہیں آیا۔ وزارت مذ ہبی امور نے نوٹیفیکیشن جا ری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیالھذایکم محرم 8 جولا ئی بروز سوموار کو ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید