پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے تاریخی بلندی پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی تاریخی نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 405 بنائی۔
حصص بازار میں آج 53 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 593 ارب روپے ہے۔