اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے نئے معیارات اپنانے اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری افسروں کی کارکردگی جانچنے کے نئے نظام میں ان کی سالانہ رپورٹس کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جائیگا۔
نظام کا مقصد اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر وفاقی سیکر ٹیریٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
نئے نظام کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام خصوصی کمیٹی کو سونپ دیا گیا، ای آفس کو مرحلہ وار مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گرڈ کرنے کا بھی پلان۔
سرکاری افسروں کی کارکردگی جانچنے کےنئے نظام میں افسران کی سالانہ رپورٹس(PERS) کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جائے گا تاہم افسروں کا انتخاب غیر معمولی کارکردگی ( High Performance) کی بنیاد پر میرٹ پر اور شفاف طریقے سے کیا جائے گا، یعنی اعلیٰ کارکردگی دکھاؤ، بونس اورترقیاں پاؤ۔
اس ریوارڈسسٹم کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا گیا، اس نظام کا مقصد اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر وفاقی حکومت یعنی وفاقی سیکر ٹیریٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
نئے نظام کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام ایک خصوصی کمیٹی کو سونپا گیا ہے جو نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی سر براہی میں تشکیل دی گئی ہے۔