ماسکو (اے ایف پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ یوکرین پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، اگر ڈونلڈ ٹرمپ 2022ء میں امریکا کے صدر ہوتے تو یوکرین کا بحران پیدا ہی نہ ہوتا، ان کا اشارہ روس کی جانب سے یوکرین جنگ شروع کرنے کی جانب تھا۔
انہوں نے ٹرمپ کو ذہین اور عملیت پسندانہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خیال ہے کہ امریکی صدر روس کو نقصان پہنچانے کیلئے تیل کی عالمی قیمتیں کم نہیں کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی "بہت زیادہ یا" بہت کم" قیمتیں روس اور امریکا دونوں کی معیشتوں کے لئے نقصان دہ ہیں، انہوں نے مزید کہا میرے لئے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ آیا ایسے فیصلے کئے جائیں گے جو امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔