• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرائط پوری ہوچکیں، IMF پیکیج 6 ارب ڈالر سے زائد ہوگا، وزیر مملکت

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر مملکت برائے خزانہ اور توانائی علی پرویز ملک نے کہاہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے تمام شرائط پوری کر چکا ہے، میرے خیال میں بیل آؤٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگا،مشکل اور غیر مقبول بجٹ پیش کرنے کا مقصدآئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنا تھا، تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جاچکے، امید ہے تین چار ہفتوں میںآئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائیگا۔ بدھ کووزیر مملکت برائے خزانہ اور توانائی علی پرویز ملک نے غیر ملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تین چار ہفتوں میں آئی ایم ایف بیل آئوٹ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ میرے خیال میں بیل آئوٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگا، اس سلسلے میں بنیادی حیثیت آئی ایم ایف کی توثیق کی ہے۔وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہا کہ اب کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہ گئے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جا چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید