• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کا دوسرا مرحلہ پیر 8 جولائی 2024ء سے شروع ہورہاہے جس میں 75 ہزار 500سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ پیر 5 اگست 2024ء تک جاری رہنے والے امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات لیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید