• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گذشتہ 5 سالوں میں اخبارات کو 9 ارب، چینلز کو 6 ارب روپے کے اشتہارات دئیے گئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (شکیل اعوان، خصوصی رپورٹر) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سینیٹ کو بتایا کہ گذشتہ 5سالوں کے دوران اخبارات کو 9ارب جبکہ ٹی وی چینلز کو 6ارب روپے کے اشتہارات دئیے گئے ہیں، اس وقت کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہار بند نہیں،نیوز پرنٹ پر 10فیصد ٹیکس ڈیوٹی کو ختم کیا ہے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں پرنٹ میڈیا کو 9 ارب 48 کروڑ 66 لاکھ 82 ہزار 855 روپے جاری کئے گئے۔ الیکٹرانک میڈیا کو 6 ارب 58 کروڑ 14 لاکھ 86 ہزار 250 روپے جاری کئے گئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سال میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو 16 ارب 6 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار 105 روپے جاری کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید