• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں، ڈاکٹر ثمرین حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) نے جامعہ میں ’ہفتہ طلباء‘ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا یہ عشائیہ طلباء کی یادداشتوں میں ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، طلباء کو آنر کرنے کیلئے یہ تمام انتظامات کئے گئے ، فائنل ائیر کے طلباء کو جو گارڈ آف دیا گیا وہ بھی انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ کسی بھی یونیورسٹی میں طلباء کو ایسے گارڈ آف آنر پیش نہیں کیا گیا ، اپنی مادر علمی کی قدر کریں اور طلباء ان سہولتوں کو مدنظر جو یونیورسٹی نے انہیں دی ہیں کیونکہ ہم اپنے طلباء کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں، طلباء ہمیشہ چیزوں کا روشن پہلو دیکھیں ، داؤد یونیورسٹی ہر چیز میں ایک قدم آگے بڑھ رہی ہے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ طلباء کے اختتام پرجامعہ کی فیکلٹی اور 2020ء بیج کے اعزاز میںدیئے گئے گالا ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی کے سروس میس میں منعقد عشائیے میں فائنل ائیر طلباء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ طلبہ و طالبات نے خوبصورت گیت گنگنائے، اساتذہ اور یونیورسٹی میں گزرے اپنے چار سال کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ناظم امتحانات اور اسٹوڈنٹس ویک پروگرام کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی ، ڈائریکٹر امور طلباء انجینئر صدام علی کھچی سمیت مختلف شعبوں کے چیئرپرسنزاور فیکلٹی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے ہفتہ طلباء کے دوران مختلف سرگرمیوں کے انعقاد اور گالا ڈنر کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی ، انجینئر صدام علی کھچی ، سہیل رانا، وسیم لانگا سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کے ویژن اور خصوصی احکامات کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اور طلباء کی تمام سوسائٹیز کے تعاون سے جامعہ میں دوسرا اسٹوڈنٹس ویک سمر گالا (ہفتہ طلباء) 2024ء بہترین انداز میں منایا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید