• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بھائیوں کی ہر جدوجہد میں ساتھ رہیں گے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سید پرویز احمد شاہ کی قیادت میں ایک اعلی سطح وفد نے ملاقات کی اور 8جولائی کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر جدوجہد میں ساتھ رہیں گے،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی راء کا مطابق ہونا چاہیے،کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کا دل ساتھ دھڑکتا ہے،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید