• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل اسکول سپورٹ یونٹ کے ایڈوائزری بورڈ کا پہلا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت ماڈل اسکول سپورٹ یونٹ کے ایڈوائزری بورڈ کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ میں قائم ہونے والے ماڈل اسکولز کا انتخاب، سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مثالی اقدامات لینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، اسٹیڈا چیئرمین سید رسول بخش شاہ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ خان، سماجی شخصیت شہزاد را، نظیر احمد تنیو اور دیگر ایڈوائزری بورڈ میمران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں روایتی تعلیم نظام کو جدید ضروریات کے تحت بدلنے کی ضرورت ہے، ہم سندھ میں ماڈرن مینجمنٹ سسٹم کے تحت ماڈل تعلیمی سلسلے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کو ایک بہترین مثال کے طور پر دیکھا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید