• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے کی زمین DHA کو الاٹ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا عدالت جانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے ضلع کیماڑی ہاکس بے کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کو 6ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے منصوبے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا، سندھ یونائٹیڈ پارٹی نے 10 جولائی کو اپنی زمین سے امکانی طور بے دخل ہونے والے لوگوں سے ملکررابطہ مہم شروع کرکے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما جگدیش آہوجا، منیر حیدر شاہ، منیر نائچ، ایڈوکیٹ خواجہ نوید، ایڈوکیٹ عاقب راجپراور ضلع کیماڑی ٹاون ماڑی پور کی ساحلی پٹی دیھ اللہ بنو، دیھ میندیاری، دیھ چھتاراکے گوٹھوں میں رہنے والی برادریوں کی محلہ کمیٹیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سید زین شاہ نے کہا کہ ہمیں اورمتاثرین کو عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان ہزاروں بے یارومددگار افراد کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ گوٹھوں کے رہائشیوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی اور انکے حقوق کیلئے قانونی اور احتجاجی تحریک میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی۔

ملک بھر سے سے مزید