• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں بم دھماکا، سابق سینیٹر ہدایت اللّٰہ سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ، پشاور(ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوزڈیسک+نامہ نگار) خیبرپختونخواکے قبائلی ضلع باجوڑکے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہدایت اللہ گاڑی میں اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے22سے آزاد امیدوار نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لیے ڈمہ ڈولہ گئے تھے، تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے ساتھ ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمن بھی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کردی گئی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور نے بتایا کہ ہدایت اللہ کی گاڑی کو ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ہدایت اللہ کی گاڑی کو ڈمہ ڈولہ میں آئی ای ڈی سے ٹارگٹ کیا گیا اور تاحال کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔22 سے آزاد امیدوار نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لیے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔وہ سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے بھی تھے۔

اہم خبریں سے مزید