• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ کا اقدام چیلنج

لاہور( پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے آئین کے تحت سب شہری برابر ہے، ٹیکس سے استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 2 کیخلاف ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید