• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1100روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈا لر فی اونس کے اضافے سے2355ڈالر سے بڑھ کر 2364ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید