• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور ٹیکسز کا بوجھ ملک کو خونی انقلاب کی طرف دھکیل دیگا، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے ئیر مین آفاق احمد نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو عوام کیخلاف بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ڈر ہے کہ اشرافیہ کا مراعات کا نہ روکنے والا سلسلہ اور عوام پر مہنگائی اور ٹیکسزکے بوجھ ملک کو خونی انقلاب کی طرف نہ دھکیل دے۔آ فاق احمد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ نے ملک اور اسکے وسائل پر قبضہ کر کے اسے 25کروڑ عوام کی جیل بنادیا ہے جہاں انہیں غلام سمجھ کر انکا خون نچوڑ کر اپنی آسائشوں کا ایندھن بنایا جارہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت نے اپنی عیاشیوں کیلئے قرضے لے کر ملک عملاًIMFکے حوالے کردیا ہے، حکومت کوچاہیے کہ مستعفی ہوکر ملکIMFکے حوالے کرنے کا باقائدہ اعلان کردے۔
اہم خبریں سے مزید