• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن نے اسٹیل ملزکو گیس کی فراہمی بند کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی بندکر دی، ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 30جون 2024تک پاکستان اسٹیل پر کل واجبات 97.697ارب روپے ہیں‘ترجمان کے مطابق اسٹیل ملز نے نومبر 2008سےسوئی سدرن کو ماہانہ گیس بلوں کی ادائیگی میں جزوی طور پر ڈیفالٹ کرنا شروع کر دیا تھا جبکہ مارچ 2015کے بعد سے کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی‘اس کے بعد سوئی سدرن نے جولائی اور اگست 2015میں پاکستان اسٹیل کو ٹرمینیشن کا نوٹس جاری کیا کیونکہ پاکستان اسٹیل کی جانب سے مسلسل ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی‘ اسکے علاوہ سوئی سدرن نے مالی سال ۲۰۱۴-۱۵ میں پاکستان اسٹیل کو گیس کی فراہمی 21 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم کرکے مالی سال ۲۰۱۵-۱۶ میں 02 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید