• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار شاہ چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ میکینکل سیوریج واٹر کارپوریشن تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے گریڈ 19کے سینئر افسر سید سردار علی شاہ کو چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل سیوریج تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمدکی منظوری سے ڈائریکٹر پرسنل نے تعنیاتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق سردار شاہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ پرنسپل اسٹاف افسر ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن کے اضافی فرائض بھی سر انجام دیتے رہیں گے اس سے قبل وہ مختلف اہم عہدوں پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج غلام صدیق مگسی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید