• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا جائیگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا غلاف محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تبدیل کیا جائیگا۔ یکم محرم 1446ھ نئے اسلامی سال کا پہلا دن ہے۔ اس دن کا آغاز خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کر کے کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ہفتہ کی شام چاند نظر آنے کے بعد خصوصی فیکٹری میں تیار شدہ غلاف کعبہ رات نماز عشاء کے بعد مسجد الحرام میں کم و بیش 11بجے رات پہنچایا جائیگا۔ غلاف کعبہ کیلئے ایک سو بیس کلو گرام سونے کا دھاگا استعمال کیا گیا ۔ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید