• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”گلاس ورکر“ کی میکنگ پر مبنی دستاویزی فلم آج شام ”جیو نیوز“ سے نشر کی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز)”جیوفلمز“ کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ کی میکنگ پر مبنی دستاویزی فلم ہفتہ کی شام5بجکر 5منٹ پر ”جیونیوز“ سے نشر کی جائے گی۔ محبت اور آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی محبت کی یہ کہانی کس طرح تیار کی گئی ہے ناظرین اس فلم کی تیاری کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ”جیوفلمز“ اور مانڈوی والاانٹرٹینمنٹ کے بینر تلے 26 جولائی کو پاکستان بھر کے مختلف سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔”جیوفلمز“ اس سے قبل سنیما کی بحالی کیلئے خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ڈونکی کنگ جیسی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں پیش کرچکا ہے جنہوں نے ناظرین میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔
k k
توہین رسالت اور مذہب کے ملزم کو سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ
راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد محمود چیمہ نے توہین رسالت اور توہین مذہب کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو سزائے موت سنادی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 16نومبر 2022کو وزید زرین کے خلاف توہین رسالت سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر قرآنی آیات کی توہین اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام بھی تھا۔
اہم خبریں سے مزید