• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کریگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

 سینئر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد کا تاریخی جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کیخلاف ہو گا۔ 

ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور مہنگائی کیخلاف ہو گا۔ ہم عدالت کی اجازت کے بعد جلسہ کر رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید