• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: تاریخ بناتے کاروبار کا آج ملا جلا دن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخ بناتے کاروبار کا آج ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

کاروباری دن کے دوران پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس ایک موقع پر 600 پوائنٹس اضافہ کے بعد نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس رقم کرگیا۔ 

تاہم کاروبار کے اختتام پر اضافہ صرف 49 پوائنٹس ہی ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کاروبار کا اختتام 80 ہزار 282 پوائنٹس پر ہوا۔ 

آج حصص بازار میں 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاوربار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 612 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید