• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کی قیادت کیخلاف باتیں کرنیکی اوقات نہیں، ایم کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سندھ اسمبلی کے منتخب ارکان نے پی پی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اگر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنماء سید مصطفٰی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت کسی پر بھی انگلی اٹھائی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی دیکھنی ہے تو گلستانِ جوہر کا انڈر پاس کافی ہے،سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے کہا ہے کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف باتیں کرنے کی اوقات نہیں ہے، ہفتے کو ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے قوم کو بتایا کہ 15سال میں صوبہ سندھ نے کتنی ترقی کی، 16 سال سے پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہے 18ہزار سے زائد کا بجٹ استعمال ہوچکا 32دو ارب تعلیم 17سوارب صحت پر خرچ کئے گئے ہیں تعلیم اور صحت کی صورتحال سب کےسامنے ہیں70لاکھ بچے سندھ میں اسکولوں سے باہر ہیںجب پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، پیپلزپارٹی کے درجن بھر ترجمان ہیں ان کا معیار سب کو پتا ہے، مرتضی وہاب کے پاس بتانے کو کچھ نہیں اسلئے ترجمان سندھ حکومت بن گئے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کام کرنے کیلئے تیار نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید