• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، ڈاکٹر مختار احمد ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، کامیڈین اکبر چوہدری کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد

کراچی (جنگ نیوز) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن سیکٹر کا سب سے بڑا ایشو کوالٹی اور گڈ گورننس ہے۔ پاکستان میں ریسرچ صرف سی وی کو موٹا کرنے کیلئے جاتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو مزید تیز کردیا ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ تین سال کیلئے ہیلتھ اور ایجوکیشن کا بجٹ فکس کردے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭نامور رائٹر اور کامیڈین اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کو متاثر کرنے کیلئے کامیڈی کے شعبے میں آیا، مگر 14 برس بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔ اگر محمد عامر ایک ٹورنامنٹ میں 10 سے زائد وکٹیں حاصل کرلے تو گنجا ہو جاؤں گا۔ کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 1600 لوگوں کے سامنے اپنی پرفارمنس دکھا چکا ہوں۔ مزاح سے بھر پور گفتگو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید