• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ کیس، بانی PTI کی عبوری ضمانتوں کی توثیق پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اے پی پی) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ فیصلہ نو جولائی کو سنایا جائیگا، وکیل بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر ہی درخواست ضمانتیں منظور کی جا سکتی ہیں، وکیل نے کہا کہ یہ کیسز سیاسی نوعیت اور عمران خان پر لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی۔
ملک بھر سے سے مزید