• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے لئے عاشورہ اسپیشل فلائٹس کا آغاز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے لئے "عاشورہ ا سپیشل فلائٹس کا آغاز،تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے نے کراچی سے عراقی شہر نجف کے لیے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق عراق میں زیارتوں کے لیے جانے والوں کے لیے خصوصی فلائٹس کا 5 جولائی سے آغاز ہوگیا، نجف کے لیے دوسری خصوصی پرواز 7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے مطابق زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہونگی،نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 21 اور 25 جولائی تک زائرین کے لیے چلیں گی۔ پی آئی اے نے عراق جانے والی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید