• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، آدھی سے زائد رپورٹ غلط اور بغیر تحقیق کے ہے، پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ، اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں، پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ،کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی ، پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں، افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ متعلق تحفظات ہیں،اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی یہ رپورٹ غیر ضروری ہے،پاکستان میں جمہوریت فعال ہے، عدالتیں ملکی قوانین کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آستانہ میں سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے گذشتہ روز مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، وزارئے خارجہ اور ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید