• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ڈائمنڈ لیگ، ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے، نیرج چوپڑا ایونٹ سے دستبردار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیرس ڈائمنڈ لیگ میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے۔

ڈائمنڈ لیگ میں دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹس شرکت کرتے ہیں تاہم بھارت کے نیرج چوپڑا ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ڈائمنڈ لیگ میں جویلین تھرو کے مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے آٹھ بجے شروع ہوں گے جس میں ارشد ندیم کا مقابلہ ٹاپ ایتھلیٹس سے ہوگا۔

جولیئن ویبر، پیٹرز اینڈرسن، جیکب ویڈلیخ اور مارسن کروکوسکی بھی مقابلے میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ ارشد ندیم کیلئے ایک اہم ایونٹ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید