• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی اویسٹین انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پنجاب حکومت نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کےلیے انجکشن کے استعمال کی اجازت دی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے اویسٹین انجکشن کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔اسپتال سے اویسٹین انجکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی۔ انجکشن صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ فارمیسیز پر فروخت ہوسکے گا۔

اس میں کہا گیا کہ رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز انجکشن سپلائی کرسکیں گے۔ اسپتال خود فارمیسی، ڈسٹربیوٹرز سے براہ راست انجکشن خریدیں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق انجکشن بھرنے والے طبی عملہ کا میڈیکل ریکارڈ چیک ہوگا۔ انجکشن بھرنے کی جگہ کا ہر سال بعد فٹنس چیک کرنا لازمی ہوگا۔

اس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ایک انجکشن کو کھولنے کے بعد اسے دوبارہ استعمال نہیں کر سکے گا۔پوسٹ گریجویشن کے بعد تین سال کا تجربہ والا ڈاکٹر انجکشن لگا سکے گا۔

محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ستمبر 2023 میں اویسٹین انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔

صحت سے مزید