محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور جہلم میں 10 کلو آٹے کی قیمت 890 روپے، چکوال، شیخوپورہ اور قصور میں 10 کلو آٹے کی قیمت 870 روپے جبکہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد اور حافظ آباد میں 10 کلو آٹے کی قیمت 820 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ اور ننکانہ میں 10 کلو آٹے کی قیمت 820 روپے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ملتان اور لودھراں میں 10 کلو آٹے کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں 10 کلو آٹے کا ریٹ 800 روپے جبکہ بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 10 کلو آٹے کی قیمت 790 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق لیہ، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، بھکر، میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 10 کلو آٹے کی قیمت 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔