کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ پاکستان چیمپنز نے میزبان انگلینڈ کو 79رنزسے شکست دے دی اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔انگلش ٹیم 17ویں اوور میں 117رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے۔ سعید اجمل 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ سہیل خان ، عامر یامین اور شعیب ملک کی ایک ایک وکٹ وکٹ لی۔پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 196رنز بنائے۔صہیب مقصود 64اور شعیب ملک نے 51رنز کی اننگز کھیلی ۔صہیب نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔مصباح الحق 23اور عبدالرزاق 20رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ شرجیل خان 13 اور کامران اکمل 11رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 6 وکٹ سے ہرادیا ۔جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 174 رنز بنائے ۔ایشویل پرنس 46اور ڈین ویلاس 44 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ۔کرس گیل 70رنزبناکر آوٹ ہوئے، چیڈوک والٹن 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔