• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی دستور نہ ماننے والوں کوپاکستان میں رہنے کاحق نہیں،مذہبی رہنما

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان نے کہا کہ دستور پاکستان کو نہ ماننے والے پاکستان میں رہنے کا حق ہی نہیں رکھتے۔74ء کی قومی اسمبلی نے دلائل کی بنیاد پر قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے اتحاد ملت اسلامیہ کے زیر اہتمام اے پی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اے پی سی سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمامولانا اللہ وسایا ،مولانا الیاس چنیوٹی ،ڈاکٹر عاکف سعید ،ڈاکٹر غفور راشد ،حافظ عبدالغفارروپڑی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔جبکہ عبد الوارث گل نے صدارت کی۔مولانا امجد خان نے کھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان کو قرضے دیتے وقت پاکستان کے سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک کے مذہبی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہیں ۔
لاہور سے مزید