• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پرسروسز کوکارپوریٹ طرز پرمزید بہتر کیا جائے، ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر بارے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سروسز کی فراہمی میں بہتری لانے بارے بریفنگ دی گئی۔چیف آئی ٹی آفیسر اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ایل ڈی اے نے ابھی تک 75 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کر لی ہے۔اجلاس میںڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر سروسز کو کارپوریٹ طرز پر مزید بہتر کیا جائے ۔ ڈی جی نے کہا کہ بہتر کارکردگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ کام نہ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹڈ شدہ فائلوں کو شہریوں کی سہولت کے لیے جلد ازجلد آن لائن کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیٹا آن لائن ہونے سے شہری گھر بیٹھے اپنی پراپرٹی کا اسٹیٹس چیک کر سکیں گے۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک لیا جائے۔شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں مزید ریفارمز کیے جائیں گے۔ طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں ہر صورت یقینی بنائی جایے اجلاس میں چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید