• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور نبی اکرمؐ کی حیات طیبہ قرآن حکیم کے ابدی اصولوں کی تفسیر ہے، ڈاکٹرحسن محی الدین

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی حیات طیبہ ساری انسانیت کیلئے تاقیامت رول ماڈل ہے۔ حضور نبی اکرمؐ کی حیات مبارکہ پوری انسانی تہذیب و تمدن کی اصلاح و تعمیر کا جامع عنوان ہے جو قرآن حکیم کے ابدی اصولوں کی تفسیر ہے جسے نبی کریم ؐ نے عمل کی زبان میں پیش کیا ہے۔ حضور نبی اکرمؐ نے زندگی کے ہر شعبے،ہر گوشے اور ہر پہلو کے بارے میں مکمل رہنمائی عطا فرمائی ہے۔ہر انسان کو ہدایت و رہنمائی حضور نبی اکرمؐ کی حیات کامل اور سیرت پاک میں ملتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور نے اس سال 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کو تاریخ ساز بنانے کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ہر اعتبار سے قابل ستائش و قابل تعریف ہیں۔ ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی کہ انہوں نے سیرت طیبہ کے فروغ کے لئے میلاد کلچر کو عام کیا اور اس خدمت دین کے نتیجے میں آج گھر گھر میلاد کی محافل ہو رہی ہیں ۔
لاہور سے مزید