• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کو پاک فوج کی جوانمردی پربھروسہ ہے، علیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دونوں آپریشنز میں مجموعی طور پر 11خوارج کو واصل جہنم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا کر قومی سلامتی کے اداروں نے دشمنان وطن کوواضح پیغام دیا ہے کہ ارض پاک پر دہشت گردی کے منڈلاتے سائے ہر گز مہیب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ فتنہ خوارج کا خاتمہ ملکی دفاع، امن و سلامتی اور استحکام کے لئے نا گزیر ہے، یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وطن کی سلامتی کیلئے بہادر فوج دہائیوں سے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے بر سر پیکار ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج کے جوانمردی اور شجاعت پہ پورا بھروسہ ہے اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قوم سے متحد رہنے اوردشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے ان سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔
لاہور سے مزید