• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری انڈسٹریز کا پنجاب ماڈل مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآ فس کا دورہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے ملٹی سٹوری ہیڈ آفس کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تمام منزلوں کا معائنہ کیا ،ماڈل بازار ہیڈ آفس میں حکومتی ویژن کے تحت نصب کئے گئے جدید ترین شمسی توانائی کے نظام کو بھی چیک کیا ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کو کام کے عمل کو تیز کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں، اور یہ حکم دیا کہ اگلے دو ہفتوں میں کام کو حتمی شکل دیتے ہوئے شفٹ ہونے کیا جائے ۔سیکرٹری صنعت نے کہاکہ نئی سہولت ماڈل بازاروں کی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کرے گی، جس سے وہ زیادہ موثر طریقے سے کام کر سکیں گے۔ شمسی توانائی کی تنصیب تنظیم سے بجلی کے اخراجات کو کافی حد تک کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ مالی بچت اور پائیداری کے اہداف دونوں میں حصہ ڈالے گی۔مزید برآں، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماڈل بازاروں کی توسیع جاری ہے ۔
لاہور سے مزید