• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فسادی ٹولہ کا ایجنڈا عوام میں انتشار پھیلانا ہے، خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پی ٹی آئی کے احتجاج پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی معاشی استحکام آنے لگتا ہے، یہ فسادی ٹولہ احتجاج، دھرنے شروع کردیتا ہے،2014 میں چینی صدر کا دورہ تھا، یہ فسادی گروہ رکاوٹ بن گئے تھے،اب شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ پاکستان میں شروع ہورہی ہے، یہ لوگ جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں،خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستانی عوام مہنگائی میں کمی، مضبوط معیشت چاہتی ہے، جبکہ انکا ایجنڈا عوام میں انتشار پھیلانا ہے، بیرسٹر سیف کا بیان-بھارتی وزیر خارجہ کھلم کھلا خطاب کریں، ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، ہم ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، اتحاد اور ہم آہنگی سے ان فتنوں سے نجات دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر کی شہ پر کے پی کے سرکاری ملازمین کو زبردستی لاکر احتجاج کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،علی امین گنڈاپور فساد چھوڑیں، مریم نواز شریف کی طرح اپنے عوام کی خدمت کریں،وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی موقف عالمی فورم پر بہتر طریقے سے پیش کیا ہے، فسادی گروہ کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
لاہور سے مزید