• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز ڈے پر شہر کے 3 مقامات پر اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے

لاہور (خبرنگار) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ نے شہر کے 3مقامات لاہورپریس کلب ،ہال روڈاورشاہدرہ میں احتجاجی مظاہرے کیے، لاہور پریس کلب کے سامنے اساتذہ رہنماؤں رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، منیر سندھو اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ آج صوبہ بھر میں عالمی یوم اساتذہ کو یومِ سیاہ منا رہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو بہترین سہولیات دیکر ان کا معاشرے میں مقام بلند رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں جائز اور طے شدہ حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے پر ملازمت سے برطرفی کی دھمکیاں ، شوکاز نوٹسز اور معطل کر دیا جاتا ہے حکومت پنجاب کی ناقص تعلیمی اصلاحات اور پالیسیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں اساتذہ کی بے توقیری کر کے تعلیمی انقلاب برپا نہیں کیا جاسکتا ۔ نئے سکول ٹائمنگ و شیڈول سے اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ معاشی و ازدواجی مسائل سے دوچار ہیں اور بچوں کو مزید ہفتہ وار تعطیل دینے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو گی ۔ ایک لاکھ تیس ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں پچھلے چھ سالوں سے ایک بھی استاد بھرتی نہیں کیا گیا اور اس بنیاد پر تعلیمی اداروں کی ری آرگنائزیشن کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ نے لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں اساتذہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے ان کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔
لاہور سے مزید