• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم اساتذہ پرتمام اضلاع میں ’’ہیروایوارڈز تقاریب ‘‘ کا انعقاد

لاہور(خبرنگار) یوم اساتذہ کی مناسبت سے پنجاب کے تمام اضلاع میں ’’ہیرو ایوارڈز تقاریب‘‘ ہوئیں ، جن میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو خصوصی ایوارڈز دئیے گئے ،پی ایم آئی یو نے ہر تحصیل سے 19 اساتذہ کا انتخاب کر کے ان کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دئیے۔ ایوارڈز لینے والوں میں 8 پرائمری، 5 ایلیمنٹری، 5 سیکنڈری اور 1 سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ شامل تھے۔ اساتذہ کا انتخاب کلاسوں کے نتائج، انرولمنٹ میں اضافے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ امور میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ وزیر تعلیم راناسکندرحیات نے کہاکہ اساتذہ کی محنت کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ جو استاد ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گا ریوارڈ کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سزا اور جزا کے نظام پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت استاد دوست اقدامات کر رہی ہے۔ اساتذہ کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے متحرک ہے۔ ۔ دریں اثنا وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یوم اساتذہ کے موقع پر دن کا آغاز اپنے اساتذہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کیا جس میں انہوں نے اساتذہ کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ادوار کی یادیں تازہ کیں رانا سکندر حیات نے اساتذہ سے ٹیلوفونک گفتگو میں کہا کہ آج 37 سال کی عمر میں آپ اساتذہ کی وجہ سے ہی وزیر بنا ہوں۔
لاہور سے مزید