• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے سے متعلق گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

کراچی سے ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مصطفیٰ کمال کی وزیر اعظم سے لیاری ایکسپریس وے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ مصطفی کمال نے وزیراعظم کو بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کا 90 فیصد کام انکے دور نظامت میں ہوا۔ 

مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کا ڈیزائن بھاری گاڑیوں کیلئے نہیں۔ لیاری ایکسپریس وے ہلکی ٹریفک کیلئے بنایا گیا تھا۔ ہیوی ٹریفک کیلئے ناردن بائی پاس بنایا گیا تھا، اسے ڈبل ٹریک بنایا جائے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم نے مصطفیٰ کمال کی گزارشات سن کر تجاویز فوری طلب کرلیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی تھرڈ پارٹی جائزے اور منظوری تک ہیوی ٹریفک لیاری ایکسپریس وے پر اجازت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید