کوئٹہ(پ ر)ڈپٹی کمشنر لورالائی میر میران بلوچ نے گزشتہ روز مختلف سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے اساتذہ کی حاضری چیک اورکلاسوں کامعائنہ کیا ۔اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کا اہم کردار ادا ہے،تعلیم کے بغیر کوئی ملک اور قوم ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ حاضری یقینی بنائیں اس میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر تعلیم کے حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ قومی مہم میں اساتذہ اورعوام ہمارے ساتھ تعاون کرے تاکہ ہم کامیابی کی طرف گامزن ہو سکیں۔