• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے ائر ٹکٹس پر بھاری ٹیکسز ظلم ہے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ

مانچسٹر (ہارون مرزا) سپریم کورٹ اف پاکستان کے سینئر وکیل اظہر صدیق نے حکومت پاکستان کی طرف سے حالیہ بجٹ میں پاکستان کیلئے ائر ٹکٹوں پر بھاری ٹیکسز عائد کر کے ان کیلئے سفری مشکلات پیدا کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے ارٹیکل 9,14,15,16,37 اور 38کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی سرگرمیوں کے پینل کی طرف سے ان بے جا ٹیکسز کے خلاف رٹ دائر کر رہے ہیں۔ مانچسٹر سے لاہور تک 5434 میل کا فاصلہ ہے جس کی سستی ترین ٹکٹ سات سو80پاؤنڈ میں ہے جب کہ مانچسٹر سے دہلی کا سفر 6809میل ہے جس کی سستی ترین ٹکٹ 511 پاؤنڈ کی ہے ہندوستانی شہریوں کیلئے براہ راست پرواز کی سہولت بھی میسر ہے مگر پاکستانی مسافروں کو براہ راست پرواز کی سہولت میسر نہیں انہیں عرب ممالک کی مختلف ائر لائن کے ائرپورٹس پر گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے براہ راست پرواز مہنگی ہوتی ہے مگر سات گھنٹوں کی بجائے10 ،12 گھنٹے کا سفر سستا پڑتا ہے جب کہ ہمسایہ ملک کی نسبت پاکستان کی جو ٹکٹیں کئی گنا زیادہ مہنگی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن پر حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے لیے جانے والے قرضوں کا بوجھ ڈال دینا سخت نا انصافی ہے جبکہ وہ پاکستان کے زر مبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں موبائل فون اپنے استعمال کے لیے لاتے ہیں تو اس پر بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے پاکستان کے ائرپورٹ پر آنے جانے کیلئے انہیں کوئی سہولت میسر نہیں امیگریشن اور کسٹم والے انہیں بے جا تنگ کرتے ہیں رشوت خوری نے ہمارے معاشرے کو بری طرح جکڑ رکھا ہے تارکین وطن کو اپنے ہی ملک میں آسان ترین شکار تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے مختلف ممالک کی نسبت سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور اشیائے خرد و نوش میسر ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر ترین وکلاء کا پینل اس سلسلہ میں رٹ دائر کر رہا ہے، وہ اوورسیز پاکستانیوں سے وعدہ کرتے ہیں جو اس سلسلہ میں بے حد پریشان ہیں کہ ان کے وکلا کا پینل اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک ان ظالمانہ ٹیکسز سے نجات حاصل نہیں کی جاتی۔
یورپ سے سے مزید